انتباہ

انتباہ


پاکستان ڈیسک درج ذیل انتباہی نکات کی بنیاد پر متعلقہ معاملات کے بارے میں پیشگی اظہارِ براءت کرتا ہے۔

پاکستان ڈیسک اپنے عنوان/نام “پاکستان ڈیسک” اور اِس کے ٹریڈ مارک/مونوگرام وغیرہ پر بلا شرکتِ غیرے استحقاق رکھتا ہے اور کسی بھی غیر فریق کے لیے اس کا استعمال ممنوع قرار دیتا ہے۔ کسی بھی غیر فریق کی جانب سے ”پاکستان ڈیسک“ کا عنوان پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیئے جانے کو پاکستان ڈیسک قانونی چارہ جوئی سے رُکوانے کا پیشگی اعلان کرتا ہے۔

پاکستان ڈیسک ایسے ہر فرد، گروہ یا ہیئت سے لاتعلقی اور براءت کا اظہار کرتا ہے جو اُس کا یا مدیران کا نام استعمال کر کے بلیک میلنگ، جبری اشتہار وصولی یا زرِ خرید نشر و اشاعت کی پیشکش کرتا ہے، یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہوتا ہے۔ پاکستان ڈیسک ایسے عناصر کے بارے میں بری الذمہ ہے اور متاثرہ فریقین کا نقالوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق تسلیم کرتا ہے۔

پاکستان ڈیسک اظہارِ خیال کے صحافتی فورم کے طور پر کام کرتا ہے، جس کا ادارتی موقف اداریہ کی صورت جاری ہوتا ہے۔ پاکستان ڈیسک کا اداریہ سے ہٹ کر اپنے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والے کسی بھی مواد سے اتفاقِ رائے رکھنا ضروری نہیں ہوتا، اور نہ ہی ایسے ہر مواد کو ادارتی مؤقف تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان ڈیسک اداریہ سے ہٹ کر کسی بھی مواد کے بارے میں جواب دہ نہیں ہوتا۔

پاکستان ڈیسک اپنے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والے مواد پر جملہ حقوق محفوظ رکھتا ہے اور بغیر اجازت نقل، اشاعت یا سرقہ بازی سے منع کرتا ہے۔ ایسے مواد کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر استعمال کرنے کی اجازت صرف اسی صورت دیتا ہے جب متعلقہ پلیٹ فارم کی جانب سے پاکستان ڈیسک کا نام، اصل موجد کا نام اور متعلقہ مواد کا لنک واضح طور پر بطورِ حوالہ درج کیا جاتا ہے۔

پاکستان ڈیسک اپنی خبروں کے ماخذ مخفی رکھنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مجاز قانونی حکم کے بغیر انہیں ظاہر نہیں کرتا۔ پاکستان ڈیسک کسی سرکاری یا غیر سرکاری ذرائع سے آنے والی قانونی سند سے عاری اس قسم کی کسی بھی مانگ کو پورا کرنے سے بری الذمہ اور مستثنٰی رہتا ہے۔

پاکستان ڈیسک یا اُس کے مدیران اپنے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والے غیر ادارتی مواد کے بارے میں مثبت یا منفی رائے دینے کے پابند نہیں ہوتے اور نہ ہی کوئی رائے دینے پر مجبور کیئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان ڈیسک اپنی ادارتی رائے کے اظہار سے خاموشی اختیار کرنے کا صوابدیدی حق رکھتا ہے۔

پاکستان ڈیسک اپنے شائع شدہ مواد میں غلطی کی نشاندہی ہونے پر تصحیح کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ متعدد بار کسی مواد میں تصحیح کی صورت میں آخری مرتبہ تصحیح کردہ مواد معیاری متن قرار پاتا ہے۔ صارفین کی جانب سے سہو پر مبنی مواد پر انحصار کی صورت میں پاکستان ڈیسک بری الذمہ رہتا ہے۔

پاکستان ڈیسک پر شائع ہونے والا ہر مواد نیک نیتی سے جانچ پڑتال کے بعد شائع ہوتا ہے، تاہم انسانی بھول چوک خارج از امکان نہیں ہوتی۔ بھول چوک پر مبنی مواد کی اشاعت پر پاکستان ڈیسک بری الذمہ رہتا ہے، البتہ متعلقہ غلطی کی نشاندہی پر پاکستان ڈیسک پہلی ترجیح میں تصحیح کرتا ہے۔

پاکستان ڈیسک بغیر وجہ بتائے کسی بھی وقت اپنی خدمات معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

پاکستان ڈیسک آن لائن یا آف لائن ذرائع سے حاصل کردہ تمام تحریری، تصویری، ویڈیو، آڈیو، میوزک، گرافک یا دیگر مواد پر اصل موجدین کے حقوقِ دانش تسلیم کرتا ہے اور انہیں قطعاً اپنی ملکیت یا تخلیق قرار نہیں دیتا۔ پاکستان ڈیسک گمنام مالکان یا غیر ممنوعہ مصادر سے لیے گئے مستعار مواد پر حقوقِ دانش کے سلسلے میں جواب دہی سے بری الذمہ رہتا ہے۔

پاکستان ڈیسک موصولہ مواد اصل موجد کے نام سے شائع کرتا ہے۔ اگر کوئی فرد سرقہ بازی کے ذریعے اصل موجد کا نام چھپا کر مواد فراہم کرتا ہے تو پاکستان ڈیسک اصل موجدین سے معذرت خواہی کرتا ہے، سرقہ کرنے والوں سے اظہارِ براءت کرتا ہے، تاہم جواب دہی سے بری الذمہ رہتا ہے۔

پاکستان ڈیسک اپنے پلیٹ فارم پر شائع شدہ مواد کے بدنیتی، بددیانتی، تخریف، سیاق و سباق سے متضاد، یا من مانی موشگافی پر مبنی استعمال کرنے والوں سے اظہارِ براءت کرتا ہے اور جواب دہی سے بری الذمہ رہتا ہے۔

پاکستان ڈیسک اپنے پلیٹ فارم پر ہونے والی نشر و اشاعت کے باعث صارفین یا کسی بھی غیر فریق کی جانب سے دعویٰ کیے گئے کسی بھی نقصان یا ہتک کے لیے بری الذمہ ہے۔

پاکستان ڈیسک اپنے پلیٹ فارم سے کسی بھی قسم کے مواد، جیسے تبصرہ، تجزیہ، انٹرویو، واکس پاپولی، سروے یا اوپینین پول، وغیرہ میں متنازعہ رائے سامنے آنے پر جواب دہ نہیں ہوتا۔

پاکستان ڈیسک سرکاری، سیاسی، مذہبی، سماجی یا غیر سرکاری اداروں، شخصیات یا جماعتوں کے بیانات، دعووں اور پریس ریلیز کی صداقت یا نتائج کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

پاکستان ڈیسک کے پلیٹ فارم سے شائع شدہ مواد سے متاثر ہو کر صارفین جو فیصلے اور اقدامات کرتے ہیں، ان کے نفع و نقصان کی ذمہ داری متعلقہ صارفین پر ہوتی ہے۔ پاکستان ڈیسک بری الذمہ رہتا ہے۔

پاکستان ڈیسک کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والے ماہرین کی آراء پر مبنی مواد پر صارفین اپنی ذمہ داری پر انحصار کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ پاکستان ڈیسک بری الذمہ ہوتا ہے۔

پاکستان ڈیسک کے پلیٹ فارم پر شائع ہونے والا اشتہاری، پروموشنل یا اسپانسرڈ مواد متعلقہ مشتہرین کی ذمہ داری ہوتا ہے۔ پاکستان ڈیسک کسی مصنوعات یا خدمات کی ضمانت یا تائید نہیں کرتا۔

پاکستان ڈیسک کے پلیٹ فارم سے شائع مواد پر صارفین کی جانب سے دیے گئے تبصروں، آراء، پوسٹس یا دیگر مواد کے بارے میں پاکستان ڈیسک جوابدہ نہیں ہوتا۔

پاکستان ڈیسک کے پلیٹ فارم پر موجود بیرونی ویب سائٹس، سوشل میڈیا لنکس یا اشتہارات اپنے الگ ضابطوں کے تحت کام کرتے ہیں۔ پاکستان ڈیسک ان کے بارے میں جواب دہ نہیں ہوتا۔

پاکستان ڈیسک صارفین کی رازداری کا احترام کرتا ہے اور ڈیٹا کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ اگرچہ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کیے جاتے ہیں، تاہم انٹرنیٹ پر مکمل تحفظ کی ضمانت ممکن نہیں ہوتی۔

پاکستان ڈیسک کی پیشہ ورانہ صحافتی سرگرمیاں اسلام آباد آفس سے سر انجام پاتی ہیں۔ پاکستان ڈیسک سے کسی بھی قانونی تنازعہ کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پاکستان کے مروجہ قوانین نافذ العمل ہوتے ہیں، اور قانونی چارہ جوئی کی صورت میں اختیارِ سماعت صرف اسلام آباد کی عدالتوں کو حاصل ہوتا ہے۔

پاکستان ڈیسک کے مذکورہ بالا تمام انتباہی نکات میں تصریحات کے ساتھ ساتھ مضمرات بھی شامل ہوتی ہیں۔